ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ’ابھی تک جمع کیوں نہیں کروائے‘کے سوال پر پھوٹ پڑا لوگوں کا غصہ

’ابھی تک جمع کیوں نہیں کروائے‘کے سوال پر پھوٹ پڑا لوگوں کا غصہ

Wed, 21 Dec 2016 22:41:31  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،21/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آر بی آئی کی جانب سے آئی نئی گائڈ لائن کو لے کر اب الجھن پیدا ہونے لگی ہے۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے منگل کو بیان دیا تھا کہ پہلی بار بینک نوٹ جمع کروانے پر کوئی سوال نہیں ہوگا، وہیں آر بی آئی کے خط میں کہا گیا کہ 500اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ اگر 5000روپے سے زیادہ ہوں گے تو پوچھا جائے گا کہ اب تک پیسے جمع کیوں نہیں کروائے۔صارفین  بھی اسے لے کر غصے میں ہیں، کیونکہ نوٹ بند ی کے اعلان کے دوران کہا گیا تھا کہ آپ پرانے نوٹوں کو 30/دسمبر تک بینکوں میں جمع کروا سکتے ہیں، لیکن اب روز نئے نئے اعلانات عوام کو پریشان کر رہے ہیں۔انجام کار، لوگ بینکوں کے فارم پر ہی اپنا غصہ اتاررہے ہیں۔سوراج مہم کے یوگیندر یادو نے فیس بک پر بینک فارم میں اپنی رائے شیئر کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ 8/نومبر 2016سے آج تک میں نے کوئی کیش اپنے اکاؤنٹ میں جمع نہیں کروائی ہے، مجھے کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آتی  کہ میں اس (بینک میں تاخیر سے ڈپا زٹ کروانے)میں خصوصی وضاحت کیوں دوں، عام طور پر میں لائن ختم ہونے کا انتظار کرنا پسند کرتا ہوں۔وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور آر بی آئی نے مجھے یقین دلایا تھا کہ بینکوں کی جانب بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے، ڈپازٹ کے لیے میرے پاس 30/دسمبر تک کا وقت رہے گا،میں نے ان پر بھروسہ کیا۔یوگیندر یادو نے کہا کہ مجھے اس بات سے فکرمند ی نہیں ہے کہ ایسے فرمان کی وجہ سے میرے جیسے بہت سے لوگوں کو تھوڑی تکلیف ہوئی،یہ تو چھوٹی بات ہے،اصل سوال مالیاتی اور بینکاری اداروں کی قانونی حیثیت اور ساکھ کاہے۔حکومت آج ایک وعدہ کرتی ہے، کل اسے واپس لے لیتی ہے،ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ کرنسی محض کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے اور اس وجہ سے چلتا ہے کیونکہ لوگ اس پر یقین رکھتے ہیں،جس دن یہ یقین ختم ہو جائے گا، کرنسی کی کوئی قیمت نہیں رہ جائے گی، افسوس کی بات ہے کہ ہماری حکومت اس بات کو نہیں سمجھ پا رہی ہے۔پیشے سے ٹیچر ایک شخص بینک میں نوٹ جمع کروانے گئے، تو ان سے پوچھا گیا کہ اب تک پیسے جمع کیوں نہیں کروائے،اس پر انہوں نے سیدھا سا جواب دیا کہ مجھے لگا آخری دنوں میں کرواؤں گا، کیونکہ بینکوں میں کافی بھیڑ تھی، میں بھیڑ میں کھڑا نہیں ہو سکتا،لیکن روزانہ آ رہے اعلانات مجھے پریشان کر رہے ہیں،اس لیے آج میں سارے پیسوں کو جمع کروانے آ گیا۔بینک میں روپے جمع کروانے آئی ایک گھریلو خاتون نے لکھا کہ بیٹے کی شادی کا انتظار کر رہی تھی،مجھے پتہ تھا کہ شادی میں لوگ پرانے نوٹ دے جائیں گے،وہ اکٹھے اب ہوئے ہیں،میں لے آئی،اب جمع کیجئے۔
 


Share: